بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے حادثے کی ویڈیو سامنے آگئی

ممبئی: بھارتی وکٹ کیپر ریشبھ پنت کے حادثے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریشبھ پنت کی گاڑی کو حادثہ ریاست اترکھنڈ سے نئی دلی آتے ہوئے پیش آیا، بھارتی وکٹ کیپر کی کار ہائی وے کی ریلنگ سے ٹکرائی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے کے باعث ریشبھ پنت کی گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔

بھارتی وکٹ کیپرریشبھ پنت کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار، کرکٹر شدید زخمی

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی کی انتہائی اوور اسپیڈ ہونے کی وجہ سے بے قابو ہوگئی، جس کے بعد فٹ پاتھ کی ریلنگ سے ٹکراتے ہوئے اس میں آگ لگ گئی۔

 حادثے میں ریشبھ پنت کو سر اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئیں، حادثے کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیردیا گیا تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کرکٹر کی حالت اب بہتر ہے۔

بھارتی میڈیا پر ریشبھ پنت کی  بی ایم ڈبلیو کی تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں جس میں  دیکھا جاسکتا ہے کہ حادثے میں گاڑی کو  بھی بری طرح  نقصان پہنچا ہےجبکہ ایک تصویر میں ریشبھ کو بھی سر پر پٹی کے ساتھ اسپتال کے بیڈ پر دکھا یا گیا ہے۔