رضوان کو مارنے کے لیے بابر کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل

رضوان بابر

قومی ٹیم کے پریکٹس میچ کے دوران بابر اعظم کو رضوان کو مارنے کے لیے بلا لے کر بھاگنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ جاری ہے، دو روزہ میچ کے پہلے دن کا کھیل اختتام پذیر ہوگیا، پہلے روز پاکستانی بیٹرز نے 298 رنز اسکور کیے ہیں۔

صائم ایوب 35، عبداللہ شفیق 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شان مسعود 101، بابر اعظم نے 71 رنز کی اننگز کھیلی۔

سعود شکیل 44، سرفراز احمد 19 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، خرم شہزاد اور عامر جمال نے ایک، ایک وکٹ حاصل کررکھی ہے۔

تاہم میچ کے دوران رضوان نے رن آؤٹ کی اپیل کی تو بابر مذاق میں انہیں مارنے کے لیے بلا لے کر بھاگے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں بابر کو بلا لے کر بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ رضوان مسکرا رہے ہیں۔


شائقین کرکٹ کی جانب سے دونوں کرکٹرز کی ویڈیو کو پسند کیا جارہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔