کراچی : بینک سے رقم لیکر نکلنے والا شہری لٹ گیا

کراچی شہری لوٹ

کراچی : بینک سے رقم لیکر نکلنے والا شہری کو ڈالمیا پر لوٹ لیا گیا، شہری نے بتایا بینک سے 10 لاکھ روپے لیکر نکلا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بینک سے لے کر رقم نکلنے والے شہری غیرمحفوظ ہونے لگے، کراچی کے علاقے ڈالمیا میں شہری کو گلی میں پہنچتے ہی لوٹ لیا گیا۔

واردات کی سی سی ٹی وی منظرعام پر آگئی ہے ، فوٹیج میں ملزمان کوموٹر سائیکل سوارشہری کا تعاقب کرتےدیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک ملزم نے موٹر سائیکل کی تلاشی لی اور کور سے پیسوں کالفافہ نکالا اور لفافہ نکالنےکےبعدشہری کی تلاشی لی اورموبائل بھی چھین لیا۔

ملزمان نے شناخت چھپانے کیلئے ہیلمٹ، ماسک اورکیپ کا استعمال کیا اور ملزمان نےفرار ہونے کیلئےموٹر سائیکل موڑی توایک نوجوان نے پتھر مارا۔

متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ واقعےکی رپورٹ پولیس کوکردی ہے، بینک سے 10 لاکھ روپے لیکر نکلا تھا جو لوٹ لیے گئے۔