کراچی کے کاروباری حضرات اور تاجروں نے شہر میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز، بےامن اور سیکورٹی مسائل پر حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے مارکیٹیں احتجاجاً بند کرنے کی دھمکی دے دی۔
صدرالیکٹرونک مارکیٹ کراچی رضوان عرفان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے کراچی میں ڈکیتیاں اور اسٹریٹ کرائم عروج پرپہنچ گئے کل بھی سوا کروڑ روپے مالیت کے موبائل فونز اور کیش لےگئے۔
رضوان عرفان نے کہا کہ ہم نے لوکیشن معلوم کی تو منگھوپیر کی آئی منگھوپیر تھانےکو اطلاع کی مگر کوئی کارروائی نہیں ہو رہی، کل رات صفورا میں دکان میں 35 لاکھ کی ڈکیتی ہوئی۔
صدرالیکٹرونک مارکیٹ نے کہا کہ ہم حکومت اور پولیس کو 72 گھنٹےکا ٹائم دیتے ہیں ان وارداتوں میں ہوا نقصان پورا نہ کیا تو مارکیٹیں بند کر دیں گے مشکل حالات میں کاروبارکررہےہیں ،سیکیورٹی نہیں ملتی، 72 گھنٹے میں ملزمان گرفتار، ہمارا مال واپس نہ دلوایا گیا تو مارکیٹیں بند کر دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگوں سے کہیں گے لائسنس والے ہتھیار ساتھ رکھیں ہمیں سیکیورٹی کےمسائل خودحل کرنا ہوں گے لائسنس یافتہ ہتھیار شادیوں میں چلانےکے لئے نہیں ہیں۔