گوادر میں سفاک ڈاکو نے عمررسیدہ خاتون کے دونوں کان کاٹ دیے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق گوادر کے علاقے سربندر میں عمررسیدہ خاتون نے بالیاں پہنی ہوئی تھیں جسے چھیننے کے لیے اس نے خاتون کے کان کاٹ دیے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو دونوں بالیاں لے کر فرار ہوگئے، خاتون کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
متاثرہ خاتون کی نشاندہی پر پولیس نے ڈاکو کو گرفتار کرلیا۔
اس سے قبل خانیوال میں بینک سے پینشن لے کر آنے والی بزرگ خاتون سے لوٹ مار کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
پولیس کے مطابق بلاک 10 کے علاقے میں 4 ملزمان نے خاتون سے رقم لوٹ لی تھی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ ملزمان نے خاتون سے پینشن کے 70 ہزار چھینے اور کانوں کی بالیاں بھی نوچ لیں۔
پولیس نے بتایا تھا کہ دوران ڈکیتی مزاحمت پرڈاکوؤں کے تشدد سے خاتون زخمی بھی ہوگئی، خاتون کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔