ڈاکوؤں کا چائے کے ہوٹل پر دھاوا ، تین منٹ میں شہریوں کو لوٹ کر فرار

ڈاکوؤں ہوٹل

کراچی : ڈاکوؤں نے چائے کے ہوٹل بیٹھے متعدد شہریوں سے لوٹ مار کی اور تین منٹ میں موبائل فونز اور نقدی لوٹ چھین کرفرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکوؤں کا راج ہے، نیوکراچی سیکٹرالیون میں ملزمان نے چائے کے ہوٹل پر دھاوا بول دیا، ملزمان کے لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔
جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چارملزمان نے ہوٹل پر واردات کی، دو ملزمان نے ہوٹل کے باہر شہریوں کو لوٹا اور دو نے کیش کاؤنٹر سے رقم نکالی۔

ڈاکوؤں نے3منٹ میں سے زائد اطمینان سے لوٹ مارکی اور لوٹ مار کے دوران ہوٹل کےکولرسےپانی بھی پیتےرہے ، 2 ڈاکو قمیض شلوار اور 2 پینٹ شرٹ میں ملبوس تھے۔

فوٹیج میں ملزمان کوشہریوں سےلوٹ مارکرتےہوئےدیکھاجاسکتاہے ، ملزمان 10سےزائدافراد سےموبائل فونز اور نقدی لوٹ کر باآسانی اسلحہ لہراتے ہوئے چلے گئے۔