کراچی میں ڈکیتی کی بڑی واردات: ملزمان دکاندار سے 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فونز لوٹ کر فرار

کراچی ڈکیتی واردات

کراچی : ڈکیتی کی بڑی واردات میں مسلح ملزمان دکاندار سے موبائل فون سے بھرا بیگ لوٹ کر فرار ہوگئے، دکاندار کا کہنا ہے کہ بیگ میں 1 کروڑ 18 لاکھ کےموبائل تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں راجہ غضنفر علی روڈ پر دکاندار سے ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ، مسلح ملزمان موبائل فون سے بھرا بیگ اور 2 کارٹن لوٹ کر فرار ہوگئے۔

دکاندار نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ بیگ میں 1 کروڑ 18 لاکھ کےموبائل تھے جبکہ ایک لاکھ 20 ہزار روپے کیش بھی چھینا گیا۔

دکاندار کا کہنا تھا کہ قائد آبادمیں دکان ہے،صدرموبائل مارکیٹ سےمال لینےآیاتھا، موبائل فورنز بیگ اور کارٹن میں لیکر قائد آباد جارہا تھا۔

پولیس نے کہا کہ واردات رات 11 بجکر 30 منٹ پرآرٹلری میدان کی حدودمیں ہوئی، ملزمان نے بغیر کسی اسلحے کے واردات کی، بظاہر لگتا ہے اندرونی اطلاع پر کارروائی ہوئی ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ پر سی سی ٹی وی کیمرےموجودنہیں، آئی ایم ای آئی پاس نہ ہونے کی وجہ سےمقدمہ درج نہیں ہوا، آج دکاندارتمام موبائل کے آئی ایم ای آئی لے کرآئے گا تو مقدمہ درج کرکے کیس پر کام شروع کیا جائے گا۔