اسلام آباد میں کروڑوں روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہو گیا۔ وفاقی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بینک ڈکیتی کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا۔
ڈی آئی جی سید مصطفٰی تنویر کے مطابق ملزمان سے ایک کروڑ 97 لاکھ برآمد بھی کر لئے گئے ہیں ملزمان ایک سیکورٹی گارڈ کو جاں بحق اور کانسٹیبل کو زخمی کرنے میں بھی ملوث ہیں، ڈاکوں کی فائرنگ سے ایک سیکورٹی گارڈ جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔
ڈی آئی جی نے بتایا کہ ملزمان نے ناکہ بندی کے دوران ایک کانسٹیبل کو بھی فائرنگ کرکے زخمی کیا، پولیس اہلکار ناکے پر کھڑے تھا کہ گاڑی میں موجود مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی، ملزمان کی فائرنگ سے اہلکار سمیع اللہ زخمی ہوگیا تھا۔
پولیس افسر کے مطابق گروہ کے مزید دو ارکان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں ملزمان کو چوبیس گھنٹے سے بھی کم وقت میں گرفتار کیا گیا ہے ملزمان کے قبضے سے دو گاڑیاں اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے ملزمان بین الصوبائی ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں گینگ کا مرکزی ملزم کراچی میں بھی ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث ہے۔