’پاکستان سیمی فائنل میں نہ پہنچا تو خوشی ہوگی‘ بھارتی بورڈ کی ہرزہ سرائی

نئی دہلی: بی سی سی آئی کے صدر راجر بینی کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان سیمی فائنل میں نہ پہنچا تو میرے لیے یہ بہت خوشی کی بات ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی کے صدر راجر بینی اپنی ٹیم کی خوشی میں اتنے گم ہوگئے کہ پاکستانی ٹیم کے خلاف پروپیگنڈا شروع کردیا جبکہ ابھی گرین شرٹس کی سیمی فائنل میں رسائی مشکل ہے ناممکن نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی مشکل ہے اگر وہ سیمی فائنل میں نہیں پہنچتے ہیں تو میرے لیے خوشی کی بات ہوگی لیکن یہ کرکٹ ہے اس میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

راجر بینی نے کہا کہ زمبابوے اور آئرلینڈ نے یہ ثابت کردیا ہے کہ آپ چھوٹی ٹیموں کو آسان نہیں لے سکتے وہ آپ کو ہرا کر اپ سیٹ کرسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی تعریف کرنی چاہیے اور آخری اوور کی نوبال کی بحث میں نہیں پڑنا چاہیے۔

راجر بینی، صدر بی سی سی آئی

واضح رہے کہ محمد نواز کے آخری اوورز میں ویرات کوہلی نے چھکا لگایا تو نو بال پر بحث شروع ہوگئی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں کل مدمقابل آئیں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے شروع ہوگا۔

https://urdu.arynews.tv/t20-world-cup-pakistan-still-qualify/

گرین شرٹس کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے تینوں میچز بھاری مارجن سے جیتنے ہوں گے اور ساتھ ہی دیگر ٹیموں کی شکست کا انتظار کرنا پڑے گا۔