آئی سی سی ورلڈکپ فائنل میں ناکامی کے بعد روہت کافی افسردہ تھے، کرکٹر کی بیٹی چاہتی ہیں کہ اس شکت کو بھلا کر ان کے والد پھر سے مسکرانے لگیں۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی بیٹی سمائرہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ میڈیا سے کہہ رہی ہیں کہ ’وہ ( ان کے والد روہت شرما) اپنے کمرے میں ہیں، وہ اب پازیٹیو ہیں، ایک ماہ کے اندر وہ پھر سے ہنسیں گے۔‘
اس ویڈیو میں روہت شرما کی بیٹی سمائرہ اور ان کی اہلیہ ساتھ نظر آ رہی ہیں۔ اسی دوران کسی نے سمائرہ سے پوچھا کہ روہت کیسے ہیں۔ اس پر سمائرہ نے جواب دیا کہ وہ کمرے میں ہیں۔ وہ ٹھیک ہیں۔ ایک مہینے میں وہ پھر سے ہنسیں گے۔
https://twitter.com/RohitCharan_45/status/1727559983837876322?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1727559983837876322%7Ctwgr%5E212e5ef673be98d60c0e501492d5d8ea835497c9%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.qaumiawaz.com%2Fnational%2Fdaughter-samaira-told-about-the-captain-rohit-sharmas-condition-said-within-a-month-he-will-laugh-again
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس ایونٹ میں بھارتی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دینے والے روہت شرما کے لیے اگلا ون ڈے عالمی کپ کھیلنا مشکل نظر آرہا ہے اور شاید اسی سبب وہ آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست پر آنسو چھپاتے بھی دکھائی دیے تھے۔
اس سے قبل روہت 2011 میں عالمی چمپئن بننے والی بھارتی ٹیم کا بھی حصہ نہیں تھے۔ اوپنر 36 سال کے ہو چکے ہیں، اس لیے مشکل دکھائی دیتا ہے کہ 2027 میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹ تک وہ بھارتی کرکٹ ٹیم میں موجود ہونگے۔
واضح رہے کہ 19 نومبر کو کھیلے جانے والے کرکٹ ورلڈکپ فائنل میں بھارتی ٹیم اور اس کی عوام کے ارمانوں کو آسٹریلیا نے خاک میں ملا دیا تھا۔ کینگروز نے بھارت کو اس کی سرزمین پر شکستے دیتے ہوئے لگاتار چھٹی بار ورلڈکپ جیتا تھا۔