فٹبال کی دنیا کے سب سے بڑے نام کرسٹیانو رونالڈو سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹ بن کر پہلے نمبر پر آگئے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی جریدے فوربز نے 2023 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹس کی فہرست جاری کر دی جس میں پہلا نمبر کرسٹیانو رونالڈو کا ہے۔
اسٹار فٹبالر پر سعودی کلب ’النصر‘ جوائن کرنے کے بعد سے ڈالرز کی بارش ہو رہی ہے۔ انہوں نے 2023 میں 13 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
متعلقہ: رونالڈو کی بیٹیاں عربی زبان بولنے لگیں
فہرست میں دوسرے نمبر پر فیفا ورلڈ کپ کے فاتح لیونل میسی ہیں جن کی کُل کمائی 13 کروڑ ڈالرز ہے۔ اس کے بعد فرانس کے نوجوان فٹبالر کیلان ایمباپے ہیں جنہوں نے 12 کروڑ ڈالرز کمائے ہیں۔
رونالڈو نے 2017 میں بھی دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹ کا اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ 2019 میں یہ اعزاز لیونل میسی کے نام رہا تھا۔