اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخ رقم کر دی اور وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ارب فالوورز کرنے والے دنیا کے پہلے شخص بن گئے ہیں۔
دنیائے فٹبال کے نامور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو جو صرف میدان میں ہی نہیں بلکہ میدان سے باہر سوشل میڈیا پر بھی اپنی اسٹار پرسنالٹی سے شہرت کے جھنڈے گاڑ رہے اور نئے ریکارڈ پر ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔ اب انہوں نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔
پرتگالی فٹبالر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ارب فالوورز کرنے والے دنیا کے پہلے شخص بن گئے۔
رونالڈو کے انسٹا گرام پر سب سے زیادہ 638 ملین فالوورز ہیں۔ اسٹار فٹبالر نے گزشتہ ماہ یوٹیوب چینل پر انٹری دی اور وہاں بھی ریکارڈ پر ریکارڈ بنا ڈالے اور یوٹیوب چینل پر صرف ایک ہفتے میں پچاس ملین سے زائد سبسکرائبرز کر کے منفرد ریکارڈ بنایا۔
ایک بلین فالوورز کی تکمیل پر رونالڈو نے اپنے انسٹا گرام پر بھی ایک پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے فینز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میری زندگی کا حصہ بننے کا شکریہ۔
اسٹار فٹبالر نے کہا کہ ہم نے جو کہا وہ کر دکھایا، یہ صرف ایک بلین نہیں بلکہ فینز کی محبت اور جذبے کا ثبوت ہے۔ مدیرا کی گلیوں سے لے کر دنیا کا سب سے بڑا فٹبالر بننے تک میں صرف اپنے چاہنے والوں کیلیے کھیلا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مزید آگے بڑھتے رہیں گے، جیتتے رہیں گے اور تاریخ بناتے رہیں گے۔
رونالڈو کا یوٹیوب چینل گینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل
واضح رہے کہ حال ہی میں کرسٹیانو رونالڈو کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کیا گیا ہے۔
صرف یہی نہیں بلکہ وہ 900 گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بننے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔
https://urdu.arynews.tv/ronaldo-became-the-first-footballer-in-the-world-to-score-900-goals/