رونالڈو کی قیادت میں فٹبال کلب النصر نے عرب کلب چیمپئنز کپ کا فائنل جیت لیا

سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر نے عرب کلب چیمپئنز کپ کا فائنل جیت لیا۔

عرب میڈیا کے مطابق شاہ فہد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے عرب کلب چیمپئنز کپ کے فائنل میچ مین کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں النصر کلب نے سعودی الہلال کو 2-1 سے شکست دیدی۔

عرب میڈیا کے مطابق فائنل میچ میں اپنی ٹیم کے لیے دونوں گول کرسٹیانو رونالڈو نے کیے اور انہوں نے ہی اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 6 گولز کیے۔

کرسٹیانو رونالڈو چھا گئے، انسٹا گرام پر ریکارڈ 600 ملین فالوورز

رپورٹس کے مطابق النصر نے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں پہلی مرتبہ عرب کلب چیمپئنز کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

عرب میں میڈیا کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، عراق، مراکش، تیونس اور الجزائر کی ٹیمیں شامل تھیں۔