750روپے کا پرائز بانڈ رکھنے والوں کےلیے بڑی خوشخبری

پرائز بانڈز

750روپے مالیت کا پرائزبانڈ رکھنے والے خواتین و حضرات کےلیے اچھی خبر یہ ہے کہ مذکورہ بانڈ کی قرعہ اندازی اگلے ہفتے ہوگی۔

نیشنل سیونگز ڈویژن روالپنڈی کے زیرِاہتمام 750 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 جولائی 2025 کو شیڈول ہے، قرعہ اندازی صبح 10 بجے کی جائے گی جس کے بعد نیشنل سیونگ سینٹر کی جانب سے پہلے، دوسرے اور تیسرے انعام کے حقدار خوش نصیبوں کا اعلان کیا جائے گا۔

750روپے کے پرائز بانڈ کا پہلا انعام 15 لاکھ روپے ہے جبکہ دوسری انعامی رقم کی مالیت 5 لاکھ روپے ہے جو کہ تین خوش نصیبوں کو ملے گا۔

اس کے علاوہ تیسری انعامی مالیت 9،300 روپے ہے فی بانڈ ہے جو کہ 1696 لوگوں کو فراہم کی جائے گی، اس سے قبل اپریل 2025 میں بھی 750 روپے مالیت کے بانڈ کی قرعہ اندازی ہوچکی ہے۔

شہری اس حوالے سے نیشنل سیونگ پاکستان کی ویب سائٹ پر جا کر بانڈ کی قرتعہ اندازی کے نتائج کی مکمل فہرست کا مطالعہ بھی کرسکتے ہیں۔

حکومت کی طرف سے شروع کی گئی پرائز بانڈ اسکیم کے دو مقاصد ہیں، پہلا عوامی اقدامات کے لیے فنڈز پیدا کرنا اور دوسرا ریاست کے شہریوں کو اپنی دولت کی قدر میں کمی کے خطرے کے بغیر محفوظ طریقہ پیش کرنا ہے۔

پرائز بانڈز پیسے جمع کرنے اور محفوظ کرنے کا مڈل کلاس طبقے میں اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے اور کبھی کبھی کسی خوش نصیب کی قسمت بھی چمک جاتی ہے اور وہ بیٹھے بیٹھے لکھ پتی یا کروڑ پتی بن جاتا ہے۔

https://urdu.arynews.tv/rs-750-prize-bond-next-draw/