بھارت کی ریاست کرناٹک میں ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کا رکن مسلمان خواتین کے خلاف قابلِ اعتراض سوشل میڈیا پوسٹ کرنے پر قانون کے شکنجے میں آگیا۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ضلع رائچور میں نازیبا سوشل میڈیا پوسٹ کے خلاف خواتین نے تھانے کے سامنے بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا جس نے پولیس کو حرکت میں آنے پر مجبور کر دیا۔
مظاہرین نے پولیس کو پوسٹ کرنے والے ہندو انتہا پسند کی گرفتاری کیلیے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا، لیکن چند گھنٹوں میں ہی ملزم کی گرفتاری عمل میں آگئی۔
ملزم کی شناخت راجو تمبک کے نام سے ہوئی جس نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر کے مسلمان خواتین کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی۔
پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔