متحدہ عرب امارات نے گرم ترین موسم میں ڈیلیوری رائیڈرز کے لیے ایئرکنڈیشنڈ ریسٹ ایریاز بنا دیے۔
سخت موسمی حالات میں لوگوں کا سامان ان کی دہلیز پر پہنچانے والے ڈیلیوری رائیڈرز کے لیے پورے امارات میں ایئرکنڈیشنڈ ریسٹ ایریاز بنانے کا منصوبہ کامیابی سے جاری ہے۔
دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کے مطابق امارات بھر میں منصوبے کے تحت 40 میں سے 20 ایئر کنڈیشنڈ ریسٹ ایریاز کی تعمیر مکمل کر لی ہے۔
آر ٹی اے کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے چیئرمین متر الطائر، ڈائریکٹر جنرل نے کہا باقی علاقوں کے لیے مقامات کا انتخاب آپریشنل ڈیٹا کے تجزیے کے ذریعے اور ان علاقوں کا مطالعہ کرکے کیا گیا جہاں ڈیلیوری خدمات کی سب سے زیادہ مانگ ہے۔
دبئی میں فی الحال 2,535 کمپنیاں 40,088 موٹر سائیکلوں پر ڈیلیوری خدمات فراہم کرتی ہیں۔