راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ شہید میجر علی سلمان نے دفاع وطن کے لیے اپنی قیمتی جان کا نذرانہ پیش کیا جس پر فخر ہے، ہمیں ہر قیمت پر قانون کی حکمرانی کو بحال کرنا ہے۔
پاک فوج کے تعلقاتِ عامہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف آف اسٹاف میجر جنرل قمرباجوہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ میجرعلی شہید کی رہائش گاہ پہنچے اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔
"We shall restore peace, rule of law whatever sacrifices it may cost. No threat can deter resolve of a united & resilient nation”, COAS. pic.twitter.com/dtzhIDmNAp
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) August 11, 2017
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ شہید میجر علی نے مادرِ وطن کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرکے ہم سب کا سر فخر سے بلند کردیا پوری قوم کو اُن کی قربانی پر بہت فخر ہے۔
اہل خانہ سے ملاقات کی ویڈیو
COAS and Begum COAS visited family of Shaheed Maj Ali at Lhr, acknowledged their supreme sacrifice. "Maj Ali has made us all proud”, COAS. pic.twitter.com/WNxcTMjaYV
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) August 11, 2017
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ کسی بھی قسم کا خطرہ بہادر، متحد قوم کے عزم کو متاثر نہیں کرسکتا اور ہم ہر قیمت پر قانون کی حکمرانی کو بحال کر کے ملک میں امن کے قیام کو یقینی بنائیں گے۔