لنکا پریمیئر لیگ میں ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے جارح مزاج بیٹسمین آندرے رسل نے بولرز کا بھرکس نکال دیا۔
دائیں ہاتھ کے بیٹسمین آندرے رسل نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے19 گیندوں پر65 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ آندرے رسل نے 14گیندوں پرٹی 20کرکٹ کی پانچویں تیزترین نصف سنچری بنائی۔
The rain had reduced Colombo's innings to just five overs
So this is what Andre Russell did#LPL2020 https://t.co/AzqRYLGV9N pic.twitter.com/2ZukSWJcCL
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 28, 2020
گال گلیڈی ایٹرز نے کولمبوکنگز کےخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ کیا تھا۔ بارش کے باعث میچ 5 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا۔
.@Russell12A fired on all cylinders and registered the fastest fifty of the competition 🔥#LPL2020 #WinTogether #CKvGG pic.twitter.com/GGRquZDE46
— Cricingif (@_cricingif) November 28, 2020
رسل نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 4 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 65 رنز کی باری کھیلی۔ محمد عامر نے دو اوورز میں 46 رنز کھائے۔