ٹوکیو: یوکرین سے جنگ کے نتیجے میں روس کا بڑا معاشی نقصان سامنے آگیا ہے۔
یوکرین پر ماسکو کے حملے کے طول پکڑنے کے تناظر میں روس میں 60 فیصد جاپانی کمپنیوں نے وہاں پر اپنی سرگرمیاں یا تو معطل کر دی ہیں یا پھر اس ملک سے مکمل طور پر انخلاء کر چکی ہیں۔
یہ خوفناک انکشاف جاپان کی بیرونی تجارت کی تنظیم جیٹرو نے گذشتہ ماہ کئے گئے سروے کے بعد کیا، انہوں نے بتایا کہ روس میں کام کرنے والی 198 جاپانی کمپنیوں میں سے 99 نے ہمارے سروے کا جواب دیا۔
تنظیم کے ترجمان نے بتایا کہ سروے میں چار فیصد جاپانی کمپنیوں نے بتایا کہ وہ روس سے انخلا کرچکی ہیں یا ایسا کرنے کا فیصلہ لے چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین جنگ کا ایک سال مکمل ہونے پر روس میں جشن
سترہ فیصد کا کہنا تھا کہ وہ روس میں کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر معطل کرچکی ہیں جبکہ 43 فیصد کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے کاروبار کو جزوی طور پر معطل کردیا ہے۔
سروے میں 35 فیصد کمپنیوں کا موقف تھا کہ وہ روس یوکرین جنگ تناظر میں بھی معمول کے مطابق اپنا کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں۔
جیٹرو کے سروے میں بتایا گیا کہ دس فیصد کمپنیوں کا کہنا تھا کہ اُنہیں اگلے چھ سے بارہ ماہ میں روس سے مکمل انخلا کرنے کی توقع ہے، جبکہ سینتی فیصد کمپنیوں کو سرگرمیاں جاری رکھنے کی توقع ہے۔