اسلام آباد : روسی سفارتخانے کا پاکستان کے سیاسی حالات اور عدالتی فیصلوں پر اہم بیان سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں روسی سفارتخانے نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے پاکستان کے حالات سے متعلق کہا کہ پاکستان کے سیاسی حالات اور عدالتی فیصلوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
سفارتخانے کا کہنا تھا کہ سمجھتےہیں یہ پاکستانی عوام پر منحصر ہے کہ وہ ان حالات میں کیا ردعمل پیش کرتے ہیں اور تبصرہ کرتے ہیں۔
The Embassy of Russia in Islamabad is closely following the developments in Pakistan, including the political situation and court decisions. However, we believe that it is up to the Pakistani people to react to and comment on these developments.
— RusEmbassy_Pakistan (@RusEmbPakistan) June 4, 2024
اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کے بریت کے فیصلے سے متعلق اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں کو ہی کرنا ہے، ہم مختلف ممالک کے بارے میں اپنے فیصلے کرنے میں حالات مدنظر رکھتے ہیں۔