ایران نے روسی راکٹ کے ذریعے سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

روسی راکٹ کے ذریعے ایران کا سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا گیا۔

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مواصلاتی سیٹلائٹ ناہید 2 کامیابی سے لانچ کر دیا گیا ہے۔ سیٹلائٹ روس کے ووستوچنی کاسمودروم سے سوئز راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا۔

سیٹلائٹ کا وزن 110 کلوگرام ہے اور ایرانی انجینئرز نے خود تیار کیا ہے۔ مغربی ممالک ایران کےخلائی پروگرام سے فکرمند ہے۔

مغربی ممالک کا کہنا ہے کہ خلائی ٹیکنالوجی بیلسٹک میزائل پروگرام کو فروغ دے سکتی ہے۔ سیٹلائٹ لانچ کا اعلان ایران و یورپی ممالک کے مذاکرات سے کچھ دیر پہلے کیا گیا ہے۔

دسمبر 2024 میں بھی ایران نے سب سے وزنی سیٹلائٹ خلا میں بھیجا تھا۔ ستمبر 2024 میں بھی ایران نے چمران 1سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں بھیجا تھا۔ چمران 1 کو پاسداران انقلاب کے غائم 100 راکٹ سےلانچ کیا گیا تھا۔