جنوبی افریقا ٹوئنٹی لیگ دیکھیں اے اسپورٹس پر براہ راست

جنوبی افریقا کی پہلی ٹی ٹوئنٹی لیگ کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ لیگ کے تمام میچز اے اسپورٹس پر لائیو نشر کیے جائیں گے۔

کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ ٹی ٹوئنٹی لیگ جنوبی افریقا بھی پہنچ گئی۔ بڑے بڑے اسٹارز کرکٹ آج سے انِ ایکشن ہوں گے۔

پاکستان کے پہلے اسپورٹس ایچ ڈی چینل ’اے اسپورٹس‘ پر ساؤتھ افریقا 20 لیگ کے میچز دکھائے جائیں گے۔

اے آر وائی زیپ پر بھی شائقین براہ راست میچ سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

لیگ میں جوز بٹلر، فیف ڈوپلیسی، ڈی کوک، ڈیوڈ ملر، راشد خان اور دیگر نامور پلیئر رنگ جمائیں گے۔