لاہور :وزیر ریلوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان،شیخ رشیدپاکستان اورجمہوریت دشمنوں کی کٹھ پتلیاں ہیں ، نوازشریف کا جرم ملک دشمنوں کی کٹھ پتلی بننےکےبجائےڈٹ جاناہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان، شیخ رشید پاکستان اور جمہوریت دشمنوں کی کٹھ پتلیاں ہیں، ہم پر کیچڑ اچھالنے کا مقصد جمہوریت اور ملک کو کمزور کرنا ہے۔
عمران اورشیخ رشید جیسے لوگ پکستان اور جمہوریت دشمنوں کی کٹھ پتلیاں ھیں-ھم پر مسلسل کیچڑ اچھالنے کا مقصد جمہوریت گرا کر ملک کمزور کرنا ھے
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) October 14, 2017
سعد رفیق نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ نوازشریف کا جرم ملک دشمنوں کی کٹھ پتلی بننےکےبجائےڈٹ جاناہے،کسی سے ٹکراؤ نہیں چاہتے، سب اپنے اپنے آئینی دائرے میں کام کریں تو کوٸی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔
مسلم لیگ ن اور نوازشریف کا اصل جُرم پاکستان دشمنوں کی کٹھ پتلی بننے کی بجاۓ اُن کے سامنے ڈٹ جانا ھے
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) October 14, 2017
کسی سے ٹکراؤ نہیں چاھتے- سب اپنے اپنے آئینی دائرے میں کام کریں تو کوٸ سازش کامیاب نہیں ھو گی-
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) October 14, 2017
انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان، شیخ رشید اوربعض دیگر عناصرافواج اور عدلیہ کے خود ساختہ ترجمان بن کر اداروں کو لڑانے کی سازش کررہےہیں ، نوازشریف اورن لیگ کوبدنام کرنےکی مہم4برس سےجاری ہے، ہرالزام لگایا گیا،ہمیں گراتےگراتےآئین اور جمہوریت نہ گِرادینا۔
عمران شیخ رشید اوربعض دیگر عناصرافواج اور عدلیہ کے خود ساختہ ترجمان بن کر اداروں کو لڑانے کی مذموم سازش کر رھے ھیں –
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) October 14, 2017