لیبیا کے معزول صدر معمر قذافی کے ایک اور صاحبزادے کو رہا کر دیا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق طرابلس کی جیل میں قید معمر قذافی کے بیٹے سعدی قذافی کی رہائی عمل میں آئی ہے۔
امکان یہی ظاہر کیا جارہا ہے کہ انہیں ملک بدر کر کے ترکی بھیجا جائے گا جس کے لیے تیاریاں کی جارہی ہیں۔
لیبیا کے وزیراعظم عبدالحمید کی منظوری سے سعدی قذافی کی رہائی عمل میں آئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مصالحت کے بغیر ہم پیش رفت نہیں کر سکتے۔
سعدی قذافی نہ صرف ملکی فٹبال ٹیم کے رکن تھے بلکہ وہ کھیلوں کے امور کے ذمہ دار بھی تھے۔
لیبیا کے سابق حکمران کرنل معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو چھ سال بعد رہا کیا گیا تھا۔ واضح رہےکہ جب معمر قذافی کو باغیوں نے گولی مار کر ہلاک کیا تو اس وقت سیف الاسلام بھی ان کے ہمراہ تھے اور انہیں زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔