’سالار‘ نے ایڈوانس بکنگ کی دوڑ میں ’ڈنکی‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

ڈنکی نے ایڈوانس بکنگ کی مد میں 10 کروڑ روپے سے زائد کمالیے ہیں، تاہم پربھاس کی فلم سالار نے ایڈوانس بکنگ کی دوڑ میں ڈنکی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ڈنکی‘ کل سینما گھروں میں ریلیز ہونے جارہی ہے اور ایک دن قبل تک فلم نے ایڈوانس بکنگ کی مد میں 10 کروڑ سے زائد کی کمائی کرلی ہے۔ فلم کے اب تک ساڑھے تین لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔

تاہم پرشانت نیل کی فلم سالار نے ایڈوانس بکنگ کی دوڑ میں ڈنکی کو پیھچے چھوڑ دیا ہے۔ سالار کی پری بکنگ سیلز میں سب سے آگے ہے جبکہ فلم کی ریلیز میں دو دن باقی ہیں۔

پربھاس کی فلم کے لیے اب تک 13.50 کروڑ کی ایڈوانس بکنگ ہوچکی ہے۔ اس فلم کے ڈائریکٹر پرشانت نیل جو اس سے قبل کے جی ایف جیسی فلم بنا چکے ہیں۔

گزشتہ دنوں ڈنکی کی ایڈوانس بکنگ میں تقریباً 65 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا اور یہ سلسلہ جاری ہے کیونکہ فلم کی ریلیز قریب آنے کے ساتھ اس میں مزید 40 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

باکس آفس پر پری بکنگ سیلز کے ذریعے ڈنکی نے اب تک 10.40 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ یہ اعداد فلم کی ریلیز سے ایک دن قبل کے ہیں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ ایڈوانس بکنگ 16 سے 18 کروڑ تک پہنچ سکتی ہے۔

ڈنکی کے اب تک 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم 2023 کی ٹاپ 5 ایڈوانس بکنگ سیلز میں جگہ بنانے میں ناکام رہی ہے۔