’میں تمہیں جواب دینے کی پابند نہیں‘

بے بی باجی

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں عذرا (جویہ سعود) اور بے بی باجی (ثمینہ احمد) کی اداکاری مداحوں کو بھا گئی۔

ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں سینئر اداکارہ ثمینہ احمد (بے بی باجی)، سعود قاسمی، جویریہ سعود (عذرا)، حسن احمد، سنیتا مارشل (اسما)، جنید جمشید نیازی (واصف)، سیدہ طوبیٰ انور، فضل حسین، عینا آصف ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی منصور احمد خان نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض تحسین خان نے انجام دیے ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ عذرا اسما سے کہتی ہیں کہ ’میں اور امی بات کررہے ہیں تو اس میں تم بیچ میں کیوں آرہی ہو۔‘

عذرا کہتی ہیں کہ ’آپ تو بڑی رکھ رکھاؤ والی بنتی ہیں میں تو سمجھتی تھی کہ آپ اڑ جائیں گی کہ نہیں بھئی شادی سے پہلے لڑکا اور لڑکی نہیں مل سکتے لیکن آپ نے فٹا فٹ اجازت دے دی۔‘

بے باجی کہتی ہیں کہ ’صدیقی صاحب نے اجازت دی تھی ویسے بھی واصف اکیلا نہیں گیا ہے ولید بھی اس کے ساتھ ہے اور لڑکی کی سہیلی بھی اس کے ساتھ آئے گی، تم نے تو یہی کہا تھا ان سے کہ مشورہ کرکے بتائیں گے۔‘

عذرا کہتی ہیں کہ ’اچھا اس مشورے میں مجھے بھی شامل کرلیتے تو کیا بات تھی اس گھر کی بڑی بہو ہوں، میں نوٹس کررہی ہوں جس دن سے ان کے سسرال والے گئے ہیں آپ مجھ سے کچھ کھچی کھچی سی ہیں۔

بے بابی کہتی ہیں کہ ’تم نے حرکت ہی ایسی کی تھی۔‘ عذرا پوچھتی ہیں کہ ’میں نے ایسا کیا کردیا۔‘

بے بی باجی عذرا سے کہتی ہیں کہ آئندہ مجھ سے سوال جواب نہ کرنا میں تمہیں جواب دینے کی پابند نہیں ہوں۔‘

کیا واصف کی شادی میں عذرا کوئی واویلا کریں گی؟ یہ جاننے کے لیے ’بے بی باجی‘ کی اگلی قسط دیکھیں۔