پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل اپنی بیٹی سعدیہ فیصلہ کی حمایت میں سامنے آگئیں۔
کچھ روز قبل پاکستان انڈسٹری کی اداکارہ سعدیہ فیصل نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے گرمی بڑھ جانے کی وجہ سے اپنے ملازم کے لیے کچن میں ایئر کولر رکھوایا تھا۔
View this post on Instagram
اس طرح کی ویڈیو شیئر کرنے پر سعدیہ فیصل کو جہاں کئی سوشل میڈیا صارفین نے سراہا وہی کچھ صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے انہیں کہا کہ نیکی کا عمل کرنے کے بعد اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی کیا ضرورت تھی، سعدیہ فیصل کے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا شکار ہونے کے بعد صبا فیصل اپنی بیٹی کی حمایت میں سامنے آگئیں۔
اداکارہ صبا فیصل نے انسٹا اسٹوری پر اپنی بیٹی کے حق میں پوسٹ کیا، انہوں نے لکھا کہ آج کل نیکی کرکے بتانا اس لیے ضروری ہے تاکہ دوسروں کے دل میں بھی احساس جگایا جاسکے۔
View this post on Instagram