پاکستان کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ شادی کے بعد لڑکی کو سسرال میں 10 سال دینے چاہیے۔
پاکستان کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے نجی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے ہوئے اپنی بہو کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔
اداکارہ صبا فیصل کا کہنا تھا کہ بیٹوں کی زندگی میں ماؤں کی ضرورت ہمیشہ رہتی ہے، میری بیٹی بھی اپنے سسرال میں 8 سال تک رہی ہے، اس دوران میں نے اسے کافی چیزیں سمجھائیں۔
انہوں نے کہا کہ ’ میں نے اپنی بیٹی کو مشورہ دیا کہ جو مسائل اسے سسرال میں ہے وہ سسرال والوں سے الگ ہونے کے بعد آپ کے سامنے ہوں گے، اسے فیس کرنے کے لیے وقت لگتا ہے‘۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب وہ الگ ہوگئے تو سب کو لے کر چل رہے ہیں، اس لیے کہتی ہوں سسرال میں ٹائم دینا پڑتا ہے، انہیں تقریباً 10 سال سسرال کو دینے پڑتے ہیں یہ ایک لمبا عرصہ ہوتا ہے لیکن اس کے بعد زندگی آسان ہوجاتی ہے۔
سینیئر اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ ڈراموں میں انتہائی سخت ساس بنتی ہیں لیکن حقیقی زندگی میں کیسی ہیں؟ تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ تو کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے، حقیقی زندگی میں ساس بننا ڈراموں میں ساس بننا زیادہ مشکل ہے۔