شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی نے ننھی بیٹی سرینا علی کے ساتھ تصویر شیئر کردی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ صبور علی نے بیٹی کے ساتھ اپنی بھی چند تصاویر شیئر کیں جو سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔
انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’صرف محبت۔‘
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صبور علی بیٹی کو گود میں اٹھائے ہیں اور اس کا چہرہ واضح نہیں ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے اداکارہ یشما گل سمیت دیگر مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔
اس سے قبل صبور علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شوہر اور نومولود بیٹی کے ساتھ تصاویر پوسٹ کی تھیں جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی تھیں۔
یہ پڑھیں: شادی سے قبل علی انصاری کو بھائی سمجھتی تھی، صبور علی
تصاویر کے ساتھ کیپشن میں اداکارہ نے ننھی پری کو ان کی زندگی کا معجزہ قرار دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ہمارا چھوٹا معجزہ، ہماری سب سے بڑی نعمت۔ سب سے چھوٹے ہاتھ کا سب سے بڑا اثر چھوڑنا ناقابل یقین ہے‘۔
اداکارہ نے بیٹی کا نام بتاتے ہوئے لکھا تھا کہ ’سرینا علی کو دنیا میں خوش آمدید۔ جادو آپ کا منتظر ہے۔‘
View this post on Instagram
یاد رہے کہ صبور علی اور علی انصاری 2022 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔