کراچی : ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں قربانی کےجانوروں کے ٹرک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کی سب سے بڑی عارضی مویشی منڈی 2024 کیلئے ٹھیکے جاری کردیئے گئے۔
ناردرن بائی پاس پر ایک ہزار ایکڑ مویشی منڈی کے ایڈمنسٹریشن سمیت دیگرٹھیکے جاری کئے، ناردرن بائی پاس پر جانوروں کی خریداری کیلئے نیا شہر آباد اور پارکنگ بنائی جارہی ہے۔
ایڈمنسٹریٹر نے بتایا کہ قربانی کےجانوروں کےٹرک منڈی پہنچناشروع ہوگئےہیں، مویشی منڈی مویشی منڈی میں مجموعی طورپر4سے5لاکھ جانوروں کی گنجائش رکھی گئی ہے۔
منڈی کےاطراف سیکیورٹی کیلئےحفاظتی چوکیاں بھی قائم کی جارہی ہیں۔
خیال رہے عیدالاضحیٰ 2024 کی ممکنہ تاریخ سے متعلق پیش گوئی سامنے آئی، پاکستان میں ذی القعدہ کا مہینہ 29 روز پر مشتمل ہوا تو ذو الحج کا آغاز 8 جون کو ہوگا جس کے مطابق عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہوسکتی ہے۔
اور اگر 30 روز کا مہینہ ہوا تو تو ماہ ذوالحجہ 1445 ہجری کا آغاز 9 جون سے اور عیدالاضحیٰ 18 جون بروز منگل کو ہوگی۔