کراچی : شہر قائد میں ساڑھے 3لاکھ کا بیل چند سیکنڈ میں چوری ہوگیا ، جس کی ویڈیو سامنے آگئی ، چور کو بیل ساتھ لیجاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں عید قرباں کے آتے ہی قربانی کے جانوروں کی چوری کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا، قربانی کا بیل گھر کے باہر سے چوری کرلیا گیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ، جس میں چور کو بیل ساتھ لیجاتے دیکھا جاسکتا ہے، ساڑھے تین لاکھ کا بیل چند سیکنڈ میں چوری ہوگئی۔
وڈیو میں دیکھا گیا کہ فرئیر کے علاقے میں فلیٹوں کے باہر کھڑے بیل کو چور آسانی سے کھول کر ساتھ لے گیا ، بیل کچھ دور جاکر روک گیا چور نے پھر بھی کوشیش جاری رکھی اور اس کو ساتھ لے گیا۔
گذشتہ روز بھی کراچی میں 8 لاکھ روپے مالیت کے قربانی کے جانور ملزمان چوری کرکے فرار ہوگئے تھے، درخواست گزار محمد کامران نے تھانہ اورنگی میں درخواست جمع کرائی تھی ، جس میں بتایا تھا کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ملزمان دکان کے اندر 8 جانور بندھے ہوئے تھے اور باہر سے تالا لگا ہوا تھا۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ نامعلوم ملزمان تالا توڑ کر 5 جانور چوری کرکے لے گئے جانوروں کی قیمت آٹھ لاکھ روپے ہے۔