کراچی: پاکستانی ماڈل اور اداکارہ صدف کنول نے منفی پیغامات بھیجنے والوں کو خبردار کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اداکار شہروز سبزواری کی اہلیہ صدف کنول نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے منفی پیغامات بھیجنے والوں خبردار کیا۔
اپنے ویڈیو پیغام میں صدف سبزواری کا کہنا تھا کہ ’جو سُن رہے ہیں وہ سُنیں کہ اپنی حد میں رہیں، خوش اور بہت پیارے رہیں‘۔
مزید پڑھیں: شہروز اور صدف کی شادی، اشنا شاہ سمیت متعدد اداکار حمایت میں سامنے آگئے
انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’کسی کی برائی نہ کریں اور انسان کے بچے بن کر رہیں اور یہ جو منفی پیغامات بھیج رہے ہوتے ہیں اس سلسلے کو ختم کردیں‘۔
Sadaf Kanwal has a message for all the people sending negativity her way 🙏🏼 #SadafKanwal #ShahrozSabzwari pic.twitter.com/ctnIHKr7W6
— Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) September 16, 2020
یاد رہے کہ رواں ماہ اکتیس مئی کو پاکستانی ماڈل و اداکارہ صدف کنول اور شہروز سبزواری ازدواجی بندھن میں بندھے تھے۔ صدف کنول نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنا نام تبدیل کر کے اُسے ’صدف سبزواری‘ کر لیا تھا۔