صدف کنول کی انسٹاگرام تصویر وائرل

شوبز انڈسٹری کی ماڈل و اداکارہ صدف کنول کی انسٹاگرام تصویر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ صدف کنول نے نئی تصویر شیئر کیں جس میں انہیں گاڑی میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

صدف کنول نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’لمبی ڈرائیوز، تیز کاریں۔‘

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

صدف کنول سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کررہے ہیں۔

اس سے قبل بھی انہوں نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

اس سے قبل صدف کنول کا شہروز سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’مجھے اپنی زندگی کے بہترین تفریحی سال دینے کے لیے آپ کا شکریہ، یہ ہماری دوستی زندگی جتنی طویل ہے۔‘

شہروز سبزواری نے بھی اہلیہ کو اپنی زندگی کی روشنی قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’میں آپ سے بہت محبت کرتا ہوں۔‘

واضح رہے کہ شہروز سبزواری اور صدف کنول 31 مئی 2020 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کی ایک بیٹی زہرا بھی ہے جس کی اس فنکار جوڑی نے گزشتہ دنوں ہی پہلی سالگرہ منائی ہے۔