پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سعدیہ امام نے اپنی شادی کے خوبصورت جوڑے سے متعلق انکشاف کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔
سعدیہ امام نے ایک مارننگ شو میں گفتگو کے دوران بتایا کہ میں ایک بوتیک چلاتی تھی جہاں میری ہی شادی کا لباس تیار کیا جا رہا تھا، ایک دن بوتیک میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس میں جوڑے سمیت سب کچھ جل کر خاکستر ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ میں بہت پریشان ہوگئی تھی کیونکہ وہ جوڑا میری والدہ کے پسندیدہ رنگ کا تھا، میں نے ایک گاہک کیلیے بھی ایسا ہی جوڑا تیار کیا تھا۔
View this post on Instagram
اداکارہ کے مطابق گاہک نے مجھے شادی کیلیے اپنا لباس پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’میری شادی میں ابھی وقت ہے لہٰذا آپ میرا لباس پہن سکتی ہیں‘۔
سعدیہ امام نے اپنی شادی کیلیے وہ لباس زیب تن کیا اور گاہک کیلیے ایک نیا جوڑا بنایا۔