سعدیہ خان کی انسٹاگرام تصاویر کے چرچے

شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ سعدیہ خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سعدیہ خان نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سبز رنگ کے لباس میں خصوصی پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’مکمل نامکمل۔‘

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ سعدیہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل سعدیہ خان کی شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی تھی جس پر اداکارہ کہنا تھا کہ ساتھ تصویر بنوانے کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ڈیٹ کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ سعدیہ خان گزشتہ کچھ عرصے سے دبئی میں مقیم ہیں، جہاں وہ ماضی میں سلمان خان سمیت دیگر بولی وڈ شخصیات کے ساتھ بھی ملاقاتیں کر چکی ہیں اور وہ وہاں پاکستان سمیت بھارت کے اشتہارات اور دیگر منصوبوں میں بھی کام کرتی رہی ہیں۔