صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے آج سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قائمقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے آج سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ چیئرمین سینیٹ قائم مقام صدر ہوں گے۔
کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے بعد صادق سنجرانی جو اس وقت کوئٹہ میں موجود ہیں نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔