سعید اجمل کی نوجوان کھلاڑیوں سے متعلق اہم تجاویز

پاکستان کے مایہ ناز سابق اسپنر سعید اجمل نے کرکٹ بورڈ کو نوجوان کھلاڑیوں کے مستقبل سے متعلق اہم تجاویز دے دیں۔

سعید اجمل نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کےمیچزمیں اچھےکھلاڑی سامنےآرہےہیں،ڈومیسٹک میں اچھی پرفارمنس والے کھلاڑیوں کی سرپرستی کی جائے۔

آف اسپنر نے کہا کہ ان نوجوان کھلاڑیوں کے لئے علیحدہ کیمپ لگایا جائے،کاؤنٹی طرز پر بیرون ملک سےکھلاڑی بھی پاکستان لائےجائیں، انگلش کاؤنٹی کی طرح سہولتیں دینےسےکھلاڑی پرفارمنس دیں گے۔

ڈومیسٹک سیزن میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کا میلہ سج چکا ہے جس میں ملک بھر سے نوجوان کھلاڑی قومی کرکٹرز کے ہمراہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

ایونٹ میں حیدر علی اور ذیشان ملک کے مابین اب تک کی تاریخ ساز پارٹنر شپ قائم ہوئی ہے جب کہ شفیق اللہ نے سنچری بنا کر بھرپور توجہ حاصل کی ہے۔