کراچی : وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کوئی انوکھی بات نہیں ہے کہ تعلیم کی وزارت کا وزیر نہیں، تعلیم سمیت متعدد محکمے وزیراعلیٰ سندھ کے پاس ہیں۔
یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ18ویں ترمیم کے بعد وزارتوں کی تعداد کا توازن ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی انوکھی بات نہیں ہے کہ سندھ میں تعلیم کی وزارت کا وزیر نہیں، تعلیم سمیت متعدد محکمے وزیراعلیٰ سندھ کے پاس ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ بعض علاقوں میں غیر ضروری اسکول بناکر اوطاق بنادی جاتی ہے، غیر فعال تمام اسکول بند ہونے چاہئیں۔
مزید پڑھیں : سندھ میں 50 اسکولوں کا منصوبہ چار سال بعد بھی التوا کا شکار
سندھ حکومت نے ساڑھے چار ہزار اسکولوں پر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ سسٹم کی خرابی ہے کہ منصوبے تاخیر کا شکار ہوجاتے ہیں۔ یہ ناممکن ہے کہ کوئی منصوبہ تاخیر کا شکارہوجائے تو تمام منصوبے روک دیں۔