وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ چوروں، ڈاکوؤں کا سب سے بڑا ہتھیار موٹر سائیکل ہے، ہم کہتے ہیں موٹرسائیکل رجسٹرڈ ہونی چاہیے اس میں اعتراض کیا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ نمبر پلیٹس کے مسئلے پر ٹریفک پولیس تنگ کرتی ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ دو تین سالوں سے اجرک والی نمبر پلیٹس چل رہی ہے، دنیا بھر میں مختلف ریاستیں اپنی نمبر پلیٹس بناتی ہیں، مسائل ہیں تو بات کی جائے اجرک کو مسئلہ نہ بنایا جائے۔
وزیر بلدیات نے کہا کہ یہ نمبر پلیٹس کیمرے میں آرہی ہے ہر چیز کو زہریلا کیوں بنارہے ہیں، ایم کیو ایم کے لیڈروں نے زہریلی تقاریر کی ہیں۔
سعید غنی نے کہا کہ سرکاری نمبر پلیٹ والی جعلی گاڑیاں چل رہی ہیں، اس مسئلے پر ایک ڈپٹی کمشنر کو ہٹایا، مقدمات بھی درج کریں گے۔
علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ قدیمی عمارتوں کو بھی توڑا جاتا ہے، ہم لوگوں کی جانیں بچانا چاہتے ہیں، اس تلخ صورت حال میں ہمارا ساتھ دیں۔
سعید غنی نے کہا کہ کمیٹی اجلاس میں تمام جماعتون کو بٹھادیں گے، اس مسئلے کو ٹھیک کرنا چاہتے ہیں ہمارا ساتھ دیں۔