ساف چیمپئن شپ میں پاکستان فٹبال ٹیم کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ساف چیمپئن شپ کے تیسرے میچ میں نیپال فٹبال ٹیم نے پاکستان کو ایک صفر سے شکست دے دی، قومی ٹیم تین میچوں میں ایک گول بھی اسکور نہ کرسکی۔
حریف ٹیموں نے پاکستان کے خلاف 8 گول اسکور کیے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں بھارت اور کویت نے پاکستان کو 4-0 سے شکست دی تھی۔