صحیفہ جبار بھی سوشل میڈیا ٹرینڈ کا حصہ بن گئیں

صحیفہ جبار

پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار بھی ٹک ٹاک ٹرینڈ کا حصہ بن گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ماڈل اور اداکارہ صحیفہ جبار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دلکش ویڈیو جاری کی جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں ٹک ٹاک کے وائرل ٹرینڈ پر ویڈیو بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں اداکارہ نے ٹک ٹاک کا وائرل چیلنج ’بینجمنز ڈیلی’ ڈانس اسٹیپس پر ایسی ویڈیو بنائی کہ مداحوں سمیت سوشل میڈیا صارفین تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے۔

فٹنس کی شوقین صحیفہ جبار خٹک نے اس چیلنج کو پورا کرنے کیلئے جم سوٹ کا انتخاب کیا اور ہر لمحے منفرد جملوں پر اداکارہ کا سامنے آنے والا نیا روپ مداحوں کے دلوں کو بھا گیا۔

اداکارہ صحیفہ جبار کی خودکشی کی کوشش؟

اداکارہ نے ایک اور ویڈیو شیئر کی جس  کے کیپشن میں صحیفہ نے ٹرول کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ،’یہ ان لوگوں کے لیے جو کمنٹس میں نازیبا باتیں کہتے ہیں میرے یا اور دوسرے فنکاروں کے لیے برا کہتے ہیں، شاید انہیں نہیں معلوم کہ یہ الفاظ خود انکی شخصیت ظاہر کر رہے ہوتےہیں’۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ہوسکتا ہے کہ اس لمحے آپ پریشان ہوں، لیکن بدتمیزی کرنے کے بجائے، مہربان ہونے کی کوشش کریں ‘۔

واضح رہے کہ اداکارہ صحیفہ جبار متعدد بار اپنی دماغی حالت سے متعلق پوسٹ کرچکی ہیں جس پر کئی صارفین نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔