اداکار و میزبان ساحر لودھی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ 24 گھنٹوں میں صرف 2 گھنٹے سوتے ہیں اور انہیں اتنی ہی نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔
ساحر لودھی کے ساتھ حالیہ انٹرویو میں میزبان نے کہا کہ آپ کی ویڈیوز ہم دیکھتے ہیں، لوگ آپ سے پیار بھی کرتے ہیں کمنٹس بھی کرتے ہیں، آپ آج کل کیا کررہے ہیں اور وہ کونسی کی میٹنگز ہیں جس کا آپ ہر وقت ذکر کرتے ہیں؟
اداکار نے کہا کہ میں اپنی نجی زندگی کو شیئر نہیں کرتا، میں بہت سے پراجیکٹ پر کام کررہا ہوں، میں 24 گھنٹے میں 2 گھنٹے سوتا ہوں، مجھے اتنی ہی نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔
ان کے مطابق وہ صبح 6 بجے جاگتے ہیں اور 8 بجے تک گھر سے نکل جاتے ہیں، جس کے بعد ورزش کے لیے جم جاتے ہیں، جس کے بعد ان کی اپنی سرگرمیاں شروع ہوجاتی ہیں۔
ساحر لودھی نے بتایا کہ میری بڑی ڈیولپمنٹ اور خواب ہے جس کو پورا کرنے میں لگا ہوا ہوں جس کی وجہ سے سب ہی کچھ چھوڑ دیا ہے، یہ مجھے اپنے لیے نہیں پورے پاکستان کے لیے کرنا ہے۔
میزبان نے کہا کہ کچھ بتادیں کہ وہ کیا ہے؟ جس پر اداکار نے کہا کہ یہ روزگار اور بااختیار بنانے کے حوالے سے ہے اگر کوئی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ہوجاتی ہے تو اچھی بات ہے۔
یہ پڑھیں: آج بھی کہتا ہوں عمر شریف اور معین اختر کی روٹی کھاتا ہوں، ساحر لودھی
اداکار نے کہا کہ جو میری کام کے دوران ویڈیو بنا کر وائرل کررہے ہیں میں انہیں نہیں جانتا لیکن وہ ابھی نہیں جلد سامنے آجائیں گے۔
ساحر لودھی نے کہا کہ مجھے اپنے اوپر اتنا یقین نہیں ہے اللہ تعالیٰ پر یقین ہے، جب ہم نے ویڈیوز شروع کی تھیں تو معلوم نہیں تھا کہ وائرل ہوجائیں گی، مجھے اپنی ویڈیوز میں کوئی ایسی بات نظر نہیں آتی جو وائرل ہوجائے۔
انہوں نے کہا کہ آپ نے کب کسی پارٹی، ریڈ کارپٹ یا کسی محفل میں دیکھا ہے، میں بہت عام سا آدمی ہوں، میں آٹھ آٹھ شوز ایک دفعہ ریکارڈ کرتا تھا، اس کے بعد گھر چلا جاتا تھا۔