بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سیکنڈری ایجوکیشن (بی آئی ایس ای) ساہیوال بورڈ نے نویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا۔
ساہیوال بورڈ نے نویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا ہے، ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقریب منعقد کی جائے گی۔
ساہیوال کے طلبا درج ذیل تین طریقوں سے نویں جماعت کے نتائج چیک کرسکتے ہیں۔
ساہیوال بورڈ کی ویب سائٹ
طلباء ساہیوال کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر اپنے نمبر چیک کر سکتے ہیں۔
https://bisesahiwal.edu.pk/
نویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان، رزلٹ آن لائن چیک کریں
ساہیوال بورڈ ایس ایم ایس
نتائج ایس ایم ایس کے ذریعے بھی دستیاب ہیں۔ طلباء اپنا رول نمبر 800292 پر بھیج سکتے ہیں اور اپنے موبائل فون پر نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔
ساہیوال بورڈ گزٹ
بورڈ کی طرف سے مکمل رزلٹ گزٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ طلباء اور اسکول سرکاری ویب سائٹ سے پی ڈی ایف فارمیٹ میں گزٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں یا اسے منسلک اداروں سے حاصل کرسکتے ہیں۔