پنجاب: ماں نے 2 بچوں سمیت ٹرین کے سامنے آکر خودکشی کر لی

ساہیوال: ماں نے 2 بچوں سمیت ٹرین کے سامنے آکر خودکشی کر لی

ساہیوال (13 جولائی 2025) صوبہ پنجاب کے شہر میں ماں نے 2 بچوں سمیت ٹرین کے سامنے آکر خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں جھال روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب ماں نے 2 بچوں سمیت ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرلی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ماں اور 2 بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والی خاتون اور بچوں کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئی ہیں، تاہم اب تک خود کشی کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جھال روڈ پھاٹک کے قریب خاتون کی جانب سے بچوں سمیت خود کشی کی اطلاع ملی ہے، جس کے بعد ابتدائی تحقیقات شروع کی ہیں، تاہم ابتدائی طور پر خاتون کے اس اقدام کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

پنجاب میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، شاہ کوٹ محمد پورہ میں گلی میں بجلی کا تار گرگیا، جس کی زد میں آکر باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

جبکہ جہلم کے بھگوال میں 8 سال  بچہ ٹریکٹر سےگر کر جاں بحق ہوگیا، حادثے کے وقت بچہ ٹریکٹر پر چچا کیساتھ بیٹھا تھا۔

https://urdu.arynews.tv/raheem-yar-khan-father-with-children/