ممبئی: بالی وڈ کے ’چھوٹے نواب‘ اداکار سیف علی خان نے برونائی کے بادشاہ سے ملنے والے مہنگے ترین تحفے کا دلچسپ قصہ بیان کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی میں سیف علی خان کو برونائی کے بادشاہ کی جانب سے ایک تقریب میں مدعو کیا گیا جو اُس وقت لندن میں جاری تھی۔
سیف علی خان جب تقریب میں پہنچے تو بادشاہ کی شان و شوکت دیکھ کر حیران رہ گئے۔ تقریب میں بالی وڈ اسٹار کو بادشاہ نے مہنگا ترین تحفے سے نوازا تھا۔
متعلقہ: کرینہ کپور کس سیاستدان کو ڈیٹ کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے نام بتا دیا
ایک انٹرویو میں سیف علی خان نے اس تقریب کے بارے میں بتایا تھا کہ میں نے وہاں پہنچ کر دیکھا کہ اسٹیج پر ایک بڑی اور ایک چھوٹی کرسی موجود ہے، میں چھوٹی والی کرسی پر جا کر بیٹھ گیا جس کے بعد ایک شخص میری طرف آیا اور مجھے بتایا کہ یہ بادشاہ کی بیٹی کی جگہ ہے۔
’یہ سنتے ہی میں فوراً سے اُٹھ کھڑا ہوا۔ بادشاہ کی بیٹی کو بالی وڈ اسٹارز کافی پسند تھے۔ جب میں تقریب سے واپس لوٹنے لگا تو بادشاہ کی بیٹی نے مجھے ایک ڈبہ پکڑا دیا۔‘
سیف علی خان بتاتے ہیں کہ گھر آ کر ڈبہ کھولا تو اس میں ایک ہیرو والی مہنگی ترین گھڑی تھی جو میں نے اپنی اہلیہ کے حوالے کر دی، یہ تحفہ دیکھ کر میں انتہائی خوش ہوا، وہ بہت شاندار گھڑی تھی۔