کرینہ کپور اور سیف علی خان نے کرکٹ ٹیم خرید لی

کرینہ کپور اور سیف علی خان نے کرکٹ ٹیم خرید لی

ممبئی: بالی وڈ کی مشہور اداکار جوڑی کرینہ کپور اور سیف علی خان پہلی بار کرکٹ ٹیم کے مالک بن گئے جس پر مداحوں نے انہیں مبارکباد پیش کی۔

بالی وڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور اور سیف علی خان نے انڈین اسٹریٹ پریمیئر لیگ کی ٹینس بال ٹی ٹین میں کولکتہ ٹیم خرید لی۔ اداکار کے والد منصور علی خان پٹودی بھی مشہور بھارتی کرکٹر رہے ہیں جنہوں نے قومی ٹیم کی کپتانی بھی کی۔

بالی وڈ اسٹارز کی کرکٹ میں دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ امتیابھ بچن (ممبئی)، اکشے کمار (سرینگر)، ہریتک روشن (بنگلورو) اور رام چرن (حیدر آباد) ٹیم کے مالک ہیں۔

کرینہ کپور اور سیف علی خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم انڈین اسٹریٹ پریمیئر لیگ (ISPL) کے ساتھ اس ناقابلِ یقین سفر کا آغاز کرنے پر بہت خوش ہیں۔

اداکار جوڑی نے کہا کہ ISPL کے ساتھ شراکت داری ہماری کرکٹ سے محبت اور سٹی آف جوی کے متحرک جذبے کی علامت ہے، ہمارے خاندان کی میراث اور ریاست سے تعلق کے ساتھ کولکتہ ہمارے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔

آئی ایس پی ایل کی کور کمیٹی کے ممبر آشیش شیلار کا کہنا ہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کی شمولیت ہماری لیگ کیلیے ایک اہم لمحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھیل کیلیے ان کا جذبہ اور شاندار قد کولکتہ کے خواہشمند کرکٹرز کو متاثر کرے گا اور ان کی حوصلہ افزائی کرے گا۔