صائم ایوب نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں منفرد ریکارڈ بنا دیا۔
پاکستان کے نوجوان اوپننگ بلے باز صائم ایوب نے جمعہ کو ایڈن پارک میں پہلے T20I میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم کی شکست کے باوجود متعدد ریکارڈ بنائے۔
صائم ایوب نے رن آؤٹ ہونے سے پہلے صرف آٹھ گیندوں میں دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 27 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پاکستان کو ایک شاندار آغاز فراہم کیا۔
ان کی اننگز مختصر تھی لیکن حیران کن طور پر اسٹرائیک ریٹ 337.5 تھا جو کہ T20I کرکٹ میں کسی پاکستانی ٹاپ آرڈر بلے باز کی طرف سے سب سے زیادہ ہے جس نے کم از کم 25 رنز بنائے۔
ان سے پہلے لیجنڈری شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2007 کے دوران بنگلہ دیش کے خلاف 260 کے اسٹرائیک ریٹ سے 39 رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔
اس کے بعد محمد حارث نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف 28 رنز کی اننگز کے دوران 254.5 کا اسٹرائیک ریٹ رکھا۔
https://urdu.arynews.tv/a-positive-sign-saim-ayub-played-a-good-innings/
دریں اثناء صائم ایوب نے نیوزی لینڈ کی اننگز کے دوران چار کیچز بھی لیے جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کسی پاکستانی آؤٹ فیلڈر کی طرف سے سب سے زیادہ کیچ لینے کا ریکارڈ ہے اور ساتھ ہی دنیا بھر میں کسی بھی آؤٹ فیلڈر کا مشترکہ طور پر سب سے زیادہ کیچ لینے کا ریکارڈ ہے۔
مالدیپ کے فیلڈر ویڈج جانکا ملندا کے پاس یہ ریکارڈ ہے وہ کرکٹ میں آؤٹ فیلڈر کے طور پر پانچ کیچ لینے والے واحد کھلاڑی ہیں۔