سجل علی نے مداحوں سے مشورہ مانگ لیا

سجل علی

شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سجل علی نے مداحوں سے مشورہ مانگ لیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراداکارہ سجل علی نے نئی تصویر شیئر کی جس میں انہیں کھلے بالوں کے ساتھ خصوصی پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سجل علی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ بال دوبارہ کٹوانے کا سوچ رہی ہوں لیکن زیادہ یقین نہیں ہے۔‘ ووٹ دیں دوستو!‘

اداکارہ کا پوچھنا تھا کہ مداح کمنٹ سیکشن میں جواب دینے کے لیے حاضر ہوگئے۔

کسی مداح نے کہا کہ ’نہیں آپ لمبے بالوں میں ہی اچھی لگتی ہیں تو کوئی کہہ رہا ہے کہ بالکل بال کٹوالیں اچھی لگیں گی۔‘

پوسٹ میں سجل علی کی بہترین دوست گلوکارہ آئمہ بیگ نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اتنی خوبصورت کیوں ہیں۔‘

سجل علی کا گزشتہ دنوں انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ حقیقی زندگی میں بھی اتنی ہی جذباتی ہیں جتنی کہ وہ ادکاری کرتے وقت نظر آتی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میری حس مزاح بھی شاندار ہے، میرے دوستوں کو شخصیت اور حس مزاح کا علم ہے۔

سجل علی کا کہنا تھا کہ عام لوگوں کا اس بات کا علم نہیں کہ ان کا حس مزاح بھی اچھا ہے اور یہ کہ لوگوں کو ان سے متعلق اور بھی بہت ساری باتوں کا علم نہیں۔

واضح رہے کہ سجل علی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کچھ ان کہی‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا جس میں ان کے ساتھ بلال عباس شامل تھے۔