سجل علی کو کرینہ کپور کی کاپی کرنا مہنگا پڑ گیا

سجل علی کو کرینہ کپور کی کاپی کرنا مہنگا پڑ گیا

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کو بالی وڈ اسٹار کرینہ کپور کی کاپی کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔

سجل علی نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وہ کسی کے سوالات کے جواب دے رہی ہیں۔ یہ ویڈیو اب سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر بھی گردش کر رہی ہے۔

ویڈیو میں سجل علی نے ایک سوال کے جواب میں یہ کہا کہ میں سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگز اور ٹرینڈ کو نہیں دیکھتی۔ جب ان سے انڈسٹری میں پسندیدہ شخصت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کرینہ کپور کا نام لیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

نامور پاکستانی اداکارہ نے کہا کہ میں صرف اپنی پسندیدہ ہوں۔

دراصل یہ ڈائیلاگ بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اداکار شاہد کپور کے ساتھ فلم ’جب وی میٹ‘ میں استعمال کیا تھا جو اب سجل علی نے دہرایا ہے۔ کرینہ کپور نے اس فلم میں ’گیت‘ نامی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سجل علی کی ویڈیو پر کیے گئے تبصرے درج ذیل ہیں:

  • ’گیت‘ بننا بند کرو
  • اوور ایکٹنگ
  • قسم سے اچھی نہیں لگ رہیں، برائے مہربانی نقل کرنا بند کریں
  • کرینہ کپور کی نقل۔۔۔ توبہ یہ پاکستانی اداکار۔۔۔ شرم نہیں آتی ان کو
  • سجل علی اور حرا مانی ہمیشہ کرینہ کپور بننے کی کوشش کرتی ہیں