کرداروں کی طرح حقیقی زندگی میں بھی جذباتی ہوں، سجل علی

سجل علی

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کا کہنا ہے کہ کرداروں کی طرح حقیقی زندگی میں بھی جذباتی ہوں۔

اداکارہ سجل علی نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی اور ڈراموں اور حقیقی زندگی سے متعلق میزبان کے سوالات کے جوابات دیے۔

سجل علی نے کہا کہ وہ حقیقی زندگی میں بھی اتنی ہی جذباتی ہیں جتنی کہ وہ ادکاری کرتے وقت نظر آتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ دیکھنے والوں کو لگتا ہے کہ اب سجل علی بدل گئی ہے، وہ مضبوط ہوگئی ہے لیکن درحقیقت وہ اب بھی جذباتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ اپنے جذبات کو کبھی ختم نہیں کرسکتی اگر ایسا کیا تو پھر اداکارہ نہیں کرسکوں گی، مجھ میں ہر طرح کے جذبات کوٹ کوٹ کر بھرے ہوئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سجل علی نے کہا کہ میری حس مزاح بھی شاندار ہے، میرے دوستوں کو شخصیت اور حس مزاح کا علم ہے۔

سجل علی نے کہا کہ عام لوگوں کا اس بات کا علم نہیں کہ ان کا حس مزاح بھی اچھا ہے اور یہ کہ لوگوں کو ان سے متعلق اور بھی بہت ساری باتوں کا علم نہیں۔

واضح رہے کہ سجل علی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کچھ ان کہی‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا جس میں ان کے ساتھ بلال عباس شامل تھے۔